26 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:42
چینی صدر امریکہ اور جمہوریہ چیک کادورہ کریں گے
جیو نیوز - بیجنگ...........چین کے صدر ژی جن پنگ چیک جمہوریہ اور امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے ،وہ امریکی دورہ کے دوران امریکہ میں ہونے والی ایٹمی سیکیورٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
یہ اعلان چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کیا ہے۔ چینی صدر 28مارچ سے جمہوریہ چیک کا3روزہ دورہ کریں گے، اس کی دعوت انہیں جمہوریہ چیک کے صدر نے دی ہے۔دریں اثناء امریکی صدر باراک اوبامہ نے چینی صدر کو چوتھی ایٹمی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔
یہ دو روزہ کانفرنس 31مارچ سے واشنگٹن میں شروع ہو گی۔ جس میں چین سمیت کئی عالمی رہنما شرکت کرینگے۔