26 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:23
پاکستانی فوج دہشتگردی کے خلاف سینہ سپر ہے ،کیمرون
جیو نیوز - لندن..........برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ برسلز حملوں نے پورے یورپ کو ہلاکررکھ دیا،یورپ کے انتہائی اہم شہرمیں اتنے دھماکوں کے بعد معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ عوام پر کیا گزرتی ہوگی۔
گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیمرون نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر پاک فوج ،اورپاکستانی عوام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ آج ہم سب کو ایک ہونا ہوگا اوراس دہشت گردی جیسی لعنت کا ملکر خاتمہ کرنا ہوگا آج بھی ہم اپنے اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خلاف ایک نہ ہوئے توممکن ہے شدت پسند پوری دنیا کو تباہ کرکے رکھ دیں۔
یادرہے کہ برطانوی وزیراعظم گزشتہ روز برسلز میں ہونے والے دھماکوں پر گفتگوکررہے تھے جس میں تقربیا چالیس افرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئے،دھماکوں کے بعد برسلز پولیس چھاپہ مارکارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اورمتعددشدت پسندوں کو مختلف مقامات سے گرفتارکرکے ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔