27 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:0
طیارے کے ملبے کا معائنہ شروع کردیا،آسٹریلیا
جیو نیوز - کینبرا..........آسٹریلوی حکام نے بتایا ہے کہ ملائشین ایئرلائن کی لاپتہ ہو جانے والی پرواز ایم ایچ 370 کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے ماہرین نے موزمبیق سے ملنے والے ملبے کے تجزیے کا آغاز کر دیا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز یہ بات آسٹریلوی حکام کی طرف سے بتائی گئی ہے،بیان میں کہاگیا کہ ابھی تک موزمبیق کے ایک جزیرے سے بوئنگ 777 کے پر کا ایک ٹکڑا ملا ہے۔ جس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
یادرہے کہ آٹھ مارچ 2014ء کو پرواز ایم ایچ 370 کوالالمپور سے بیجنگ کے لیے جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی۔ اس پرواز پر 239 افراد سوار تھے۔