27 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:41
یمن میں تمام فریقین 18 اپریل سے جنگ بندی پر آمادہ
جیو نیوز - صنعاء…یمن میں تمام فریقین 18 اپریل سے جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ۔ اقوام متحدہ کے تحت 18اپریل کو فریقین کے درمیان کویت میں مذکرات ہوں گے۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسماعیل اولد شیخ احمد نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنگ بندی کا آغاز 10اپریل کی نصف شب سے ہوگا جب کہ فریقین کے درمیان براہِ راست بات چیت 18اپریل سے کویت میں شروع ہوگی۔
اسماعیل اولد شیخ احمد کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد یمن کے بحران کا پرامن حل نکالنا ہے جس کے تحت ایک ایسے سیاسی عمل کی بحالی کو یقینی بنانا ہے جس میں تمام فریقین کی نمائندگی ہو۔
اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں گزشتہ ایک سال سے جاری سعودی اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں اور جھڑپوں میں اب تک 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔