27 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:48
موزمبیق سے ملنے والا ملبہ طیارے کا ہوسکتا ہے، ملائیشین حکام
جیو نیوز - کوالالمپور…ملائیشین حکام نے کہا ہے کہ موزمبیق سے ملنے والے طیارے کے دو نوں ٹکڑے ایم ایچ 370 طیارے کے ہوسکتے ہیں، طیارے کا ایک اور ٹکرا جنوبی افریقہ کے ساحل سے ملا ہے۔
ملائیشین تفتیشی ٹیم کے مطابق ملنے والے یہ دونوں ٹکڑے بوئنگ 777 کا حصہ ہیں جبکہ ان کا رنگ بھی ملائیشین ایئر لائنز کے طیاروں جیسا ہے۔ طیارے کا ایک اور ٹکڑا جنوبی افریقہ کے ساحل سے ملا ہے ،جس کی جانچ کیلئے ٹیم کو روانہ کردیاگیا ہے۔
دو سال قبل ملائیشین ایئر لائنز کا طیارہ ایم ایچ 370 لاپتہ ہو گیا تھا،جس میں 239 افراد سوار تھے۔