27 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:37
ریفرنڈم:57 فی صد کیویز کا موجودہ جھنڈے پر اظہار اطمینان
جیو نیوز - ویلنگٹن…نیو زی لینڈ میں قومی جھنڈے کے معاملے پر دوسرے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا عوام نے نئے جھنڈے کے خیال کو مسترد کر دیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق 50 فیصد سے زائد افراد نے جھنڈے کی تبدیلی کا فیصلہ مسترد کر دیا ۔57 فی صد کیویز نے موجودہ جھنڈے پر ہی پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ 43 فیصد نیا پرچم دیکھنے کے خواہش مندہیں۔
ریفرنڈ م میں عوام سے ان کی پسند کے جھنڈے کا پوچھا گیا تھا،انتخابات میں 12 لاکھ سےزائد افراد نے پرانے جھنڈے اور 9 لاکھ سے زائد افراد نے نئے جھنڈے کے حق میں ووٹ ڈالے ،حتمی نتائج کا اعلان 30 مارچ کو کیا جائے گا ۔