4 جون 2012
وقت اشاعت: 11:40
میکسیکو:نشے کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز پر حملہ، 11افراد ہلاک
جیو نیوز - ٹوررین/میکسیکو…میکسیکو میں مسلح افراد نے نشے کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز پر حملہ کرکے 11افراد کو قتل اورکم از کم 9کو زخمی کردیا ہے۔واقع شمال مغربی میکسیکو کے شہر ٹوررین میں پیش آیا۔مقامی پولیس کے مطابق مسلح افراددو پک اپ ٹرکوں میں سوار ہوکر آئے اور مرکزداخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گیارہ افراد ہلاک اور کم ازکم نو افراد زخمی ہوگئے۔