4 جون 2012
وقت اشاعت: 14:23
خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل سے یورپی کمیشن کے وفد کی ملاقات
جیو نیوز - ریاض … خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالطیف بن راشد الزیانی سے یورپی کمیشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطہ کی تازہ ترین صورتحال ‘ بین الاقوامی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ یورپی کمیشن کا وفد سعودی عرب کا دورہ کررہا ہے۔ ملاقات میں وفد کی قیادت سعودی عرب میں یورپی کمیشن کے سفیر لوگائی نار بون نے کی۔