20 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:13
چین: سی چوان میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 124 ہوگئی، ہزاروں زخمی
جیو نیوز - بیجنگ … چین کے صوبے سی چوان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 124 ہوگئی، 3 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ چین کے صوبے سی چوان میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 2 منٹ پر 7.0 کی شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہوگئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔ عمارتوں اور مکانات کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کیلئے 6 ہزار سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ زخمیوں کی محفوظ مقامات پر لگائے گئے ابتدائی طبی امداد کے مراکز میں مرہم پٹی کی جارہی ہے۔