تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:22

چین میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد200ہوگئی

جیو نیوز - بیجنگ …چین میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد200 ہوگئی، ساڑھے11ہزار سے زائد زخمی ہیں اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔چین کے صوبے سی چوان کوگزشتہ روز 7 شدت کے زلزلے نے دہلاکررکھ دیا، اب تک سیکڑوں افراد ہلاک و لاپتہ ہیں، ایک ہزار 2 سو سے زائد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز اور ہزاروں ریسکیو ورکرز ملبہ ہٹانے اور لوگوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں میں ملبے سے ماں اور بچے سمیت 190 افراد کو زندہ بچالیاگیا۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پہاڑی علاقوں میں سڑکیں ٹوٹنے سے رابطہ منقطع ہوگیا، ٹیلی فون اور بجلی کا نظا م بھی معطل ہے، خوف و پریشانی کے عالم میں لوگوں نے خیموں، کاروں اور شیلٹر ہاؤسز میں پناہ لے رکھی ہے، وزیراعظم لی چیانگ نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ان کے ساتھ ناشتہ بھی کیا۔ وزیراعظم نے20 ہزار سے زائد خیموں اور 8 سو موبائل گھروں کا اعلان بھی کیا ہے، جبکہ جاپان نے چین کے زلزلے زدگان کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔پانچ سال قبل چین میں آئے7.9 شدت کے زلزلے سے90 ہزار افراد ہلاک و لاپتہ ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.