21 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:12
امریکا کی کئی ریاستوں میں شدید بارشیں ، سیلابی صورتحال، اسکول بند
جیو نیوز - نیویارک … امریکا کی مغربی ریاستیں شدید بارشوں کے بعد سیلاب میں گھری ہوئی ہیں، سیلابی صورتحال کے بعد اسکول بند کردیئے گئے۔ امریکی ریاستیں میزوری، آئیوا، الی نوائے ، انڈیانا، مشی گن اور وسکونسن میں کئی دنوں سے موسلادھار بارشیں جاری ہیں، سڑکوں اور گلیوں میں پانی بھر اہوا ہے جس کے بعد اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا جارہا ہے۔ دریائے مسی سپی اور اوہائیو میں پانی کی سطح بلند ہے۔ میزوری گورنر جے نکسن نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ ریاست الی نوائے کے گورنر پیٹ کوئن (Pat Quinn) نے 38 کاوٴنٹیز کو آفت زدہ قراردیدیا ہے۔