22 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:39
کینیڈا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، امریکی حکام کا دعویٰ
جیو نیوز - واشنگٹن … امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کینیڈا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کینیڈین حکام جلد دہشت گردی کے منصوبہ ساز کی گرفتاری کا اعلان کریں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، دہشت گرد کینیڈا میں کارروائی کا منصوبہ بنارہے تھے۔ امریکی حکام کے مطابق کینیڈا میں دہشت گردی کی مبینہ کارروائی کا بوسٹن دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، کینیڈین حکام جلد دہشت گردی کے منصوبہ ساز کی گرفتاری کا اعلان کریں گے۔