23 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:19
لیبیا : فرانسیسی سفارتخانے پر کار بم دھماکا، 2گارڈززخمی،فرانس کی مذمت
جیو نیوز - طرابلس…لیبیا میں فرانسیسی سفارت خانے پر کار بم دھماکے میں 2گارڈززخمی ہوگئے، لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں فرانسیسی سفارت خانے کو نشانہ بنایاگیا،سفارتخانے کے قریب رہائشیوں کا کہناہے کہ انہوں نے دو بم دھماکے سنے ۔ فرانسیسی وزیر خارجہ لورنٹ فیبس نے دھماکوں کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی، انہوں نے زخمی محافظو ں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کوانصا ف کے کٹہرے میں لانے کا اعادہ کیا۔