23 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:51
یورپی یونین نے میانمار پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا
جیو نیوز - لندن…یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے میانمار پر عائد پابندیاں مستقل طور پر اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔تاہم اس کا اطلاق ہتھیاروں کی فروخت پر نہیں ہو گا۔برطانو ی وزیرِ خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ پابندیاں ختم کرنے کا یہ درست وقت تھا۔میانمار میں حزب اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی نے پابندیاں اٹھانے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔دوسری جانب حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اس اقدام کو قبل از وقت قرار دیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ میانمار کی حکومت رخائن ریاست میں مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔