تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:39

حکومت مخالف مظاہرین اور عراقی فوج میں تصادم27ہلاک

جیو نیوز - بغداد…عراقی فوجیوں اور حکومت مخالف مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں کم از کم 27 افراد مارے گئے ہیں۔عراقی فوجی حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد سے تقریبا2 سو کلومیٹر شمال میں واقع قصبے الحویجہ میں جھڑپیں ہوئیں، جھڑپوں کے دوران 7فوجیوں سمیت 27 افرادہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے، علاقے کو تین مختلف سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے، گزشتہ ہفتے سے جاری احتجاج میں مظاہرین وزیراعظم نوری المالکی سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.