تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:19

بوسٹن دھماکے افغانستان اور عراق جنگ کا بدلہ لینے کیلئے کئے: گرفتار چیچن

جیو نیوز - بوسٹن…بوسٹن بم دھماکوں میں مبینہ طورپرملوث گرفتار چیچن نوجوان ذوکارنے کہاہے کہ اسکے بھائی نے ان حملوں کی سازش اسلام کو بچانے کے لیے کی تھی اوردعویٰ کیا ہے کہ دونوں بھائیوں کا کسی دہشتگردگروپ سے تعلق نہیں ہے۔ امریکاکی ریاست میساچوسس پربوسٹن دھماکوں اورفائرنگ کے واقعات کااثراب بھی قائم ہے۔بوسٹن دھماکوں کے مبینہ ملزمان ہی کی فائرنگ سے ایم آئی ٹی میں ہلاک پولیس افسرکی آخری رسومات میں لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ اسی اہلکارکی موت کے بعدپولیس اورملزمان میں فائرنگ کاتبادلہ ہواتھا۔ علاقے کے افراد کی جانب سے بنائی گئی ویڈیومیں واضح ہے کہ دونوں بھائی گاڑی کی اوٹ میں جاکرپولیس پرنشانہ سادھ رہے ہیں اور اس دوران دھماکاکرتے ہیں جس سے گلی دھوئیں سے بھرجاتی ہے۔تیمرلین کے آگے بڑھتے ہی وہ پولیس کی فائرنگ سے شدیدزخمی ہواتھاجس پرچھوٹابھائی ذوکار فرارہوگیااورخودکوکشتی میں چھپالیا تھاتاہم علاقے کے محاصرے کے دوران پولیس اسے زخمی حالت میں گرفتارکرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔دہشتگردوں کی والدہ زبیدہ یقین ہی نہیں کرسکتی کہ اسکے بیٹے واقعہ میں ملوث ہیں۔ اب اسپتال میں تفتیش کاروں کوذوکارنے بتایاہے کہ پولیس فائرنگ سے ہلاک اسکابڑھابھائی تیمرلین عراق اورافغانستان کی جنگوں کواسلام پرحملہ تصورکرتا تھااوران کابدلہ لیناچاہتاتھا۔مارے گئے شخص کی بیوہ کیتھرین رسل کے وکیل کا کہناہے کہ خاتون تحقیقات میں ہرممکن مددکررہی ہے۔ 15 اپریل کوہوئے بوسٹن بم دھماکوں میں ملوث ہونے کااعتراف کرتے ہوئے ذوکارنے یہ بھی دعویٰ کیاکہ وہ اوراسکابھائی کسی دہشتگردگروپ سے تعلق نہیں رکھتے اور یہ انکا انفرادی فعل تھاتاہم پولیس کاخیال ہے کہ بم دھماکوں کی تربیت میں کوئی اوربھی ملوث ہوسکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.