تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:10

حامد کرزئی اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کارآمد ہونگے، جان کیری

جیو نیوز - برسلز…امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امید ظاہر کی ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی اور پاکستانی اعلی حکام کے درمیان مذاکرات کارآمد ہونگے۔برسلز میں سہ فریقی مذاکرات شروع ہونے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ پاک افغان مذاکرات میں سیکورٹی سمیت خطے کے صورتحال اور2014کے بعدکی حکمت عملی پربات ہوگی۔افغانستان کے حالات منتقلی کے اہم دوراہے پر ہیں۔اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ پاک افغان مذاکرات کروانے کے لیے جان کیری کے شکر گزار ہیں۔ان مذاکرات میں بہتری کے لیے آگے کی سمت دیکھنا ہوگا۔ پاکستانی سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ افغان صدوراورامریکی وزیر خارجہ سے ملاقات اہم ہے اور کارآمد بات چیت کے لیے پاکستان پر امید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.