تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:30

بنگلادیش: عمارت گرنے سے مارے گئے افراد کی تعداد 135ہوگئی

جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلادیش کے دارلحکومت ڈھاکامیں 8 منزلہ عمارت گرنے سے مارے گئے افراد کی تعداد 135ہوگئی ہے اور اب بھی سیکڑوں افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش جاری ہے۔ڈھاکاکے مضافاتی علاقے ساور میں رانا پلازہ گرنے سے سیکڑوں گھرانے اپنے عزیزوں سے محروم ہوگئے۔ ریسیکوعملے کاکہناہے کہ جس وقت بالائی منزل کی چھت گری اس وقت قریباً دوہزار افراد اس بلڈنگ میں تھے جو نہ صرف رہائشی عمارت تھی بلکہ اس میں گارمنٹس فیکٹریاں اوربینک بھی تھا۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ انہیں محسوس ہوا کہ جی سے شدیدزلزلہ آگیاہو۔لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں دیکھ کرجذبات پرقابو نہ رکھ سکے۔ عمارت میں 5گارمنٹس فیکٹریاں تھیں جن میں زیادہ ترخواتین ملازم تھیں اورایک فیکٹری کے مالک نے تسلیم کیا کہ دوسری منزل پر دراڑیں پڑی ہوئی تھیں۔ عمارت گرنے سے زخمی ایک ہزارسے زائد افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں امدادی سہولتیں ناکافی ہیں۔جن افرادکے پیارے تلاش کرلیے گئے انہیں کچھ سکھ کاسانس ملامگرجن کے عزیزاب تک ملبے میں دبے ہیں،ان پرغم کاپہاڑٹوٹاہے۔ عمارت میں کام کرنیوالے ملازمین میں سے کئی نے بلڈنگ میں دراڑیں پڑنے کی آواز سنتے ہی چھلانگیں لگادی تھیں جس کے سبب کوئی ہاتھ اور کوئی پیر سے معذور ہوا۔بعض افرادجان بچانیکی کوشش میں جان سے گئے۔ بنگلادیش کی گارمنٹس فیکٹریوں میں حادثات عام ہیں۔ نومبر میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 112 افرادہلاک ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.