25 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:28
بنگلا دیش: ڈھاکا میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی
جیو نیوز - ڈھاکا … بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی جبکہ تقریباً 2 ہزار افراد زخمی ہیں۔ ڈھاکا کے مضافات میں گرنے والی 8 منزلہ رانا پلازہ کے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کاکام جاری ہے، اب تک 1600 افراد کو نکالاجاچکا ہے۔ امدادی کارکنوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حادثے کے سوگ میں قومی پرچم سرنگوں ہے اور سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔