26 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:48
لندن :پاکستانی نژاد برطانوی شہری عرفان نصیرکو عمرقید کی سزا سنادی گئی
جیو نیوز - لندن…پاکستانی نژاد برطانوی شہری عرفان نصیرکو عمرقید کی سزا سنادی گئی،عرفان نصیر کو لندن میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔عدالت نے کہا ہے کہ عرفان نصیرنے4 نوجوانوں کو دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کیلیے پاکستان بھجوایا، عرفان نصیرنے عوامی مقامات پر 8 بم دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی،اگردہشت گردی کے منصوبے پر عمل ہوجاتا تو یہ لندن دھماکوں سے زیادہ بڑی تباہی ہوتی۔جج نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ عرفان نصیر کو اپنی ذمے داری قبول کرلینی چاہیے۔