26 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:58
ایم کیوایم کو انتخابات سے باہررکھنے کی سازش کی جارہی ہے،واسع جلیل
جیو نیوز - کراچی…ایم کیوایم کے رہنما واسع جلیل نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کو انتخابات سے باہررکھنے کی سازش کی جارہی ہے، 72 گھنٹوں میں ایم کیوایم کے 10 کارکنوں کو قتل کیا گیا،دہشتگردی روکنے میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے اورحکمراں ناکام ہیں،پنجاب کے علاوہ کسی اور صوبے میں انتخابی مہم نہیں چل رہی،اگریہ ہی صورتحال رہی تو لوگ کس طرح ووٹ دیں گے، ایم کیوایم انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی بلکہ بھرپور حصہ لے گی ۔