26 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:48
جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری
جیو نیوز - سیوٴل … جنوبی کوریا اور امریکا نے مشترکہ جنگی مشقیں شروع کردیں۔ سیوٴل سے 370 کلومیٹر کے فاصلے پر جنگی مشقیں جاری ہیں، جن میں امریکا کے ایک ہزار500 اور جنوبی کوریا کے 2 ہزار میرین حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کا مقصد جنگ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی صلاحیتیں بڑھانا اور ان کو چیک کرنا ہے۔ جنگی مشقوں میں دونوں ملکوں کے لینڈنگ شپ ٹینک، ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے حصہ لے رہے ہیں۔