عام طور پر ڈرائی فروٹ کا استعمال موٹاپے کا سبب بنتا ہے لیکن نئی تحقیق میں آلو بخارے کو موٹاپے میں کمی لانے کیلئے مددگار قرار دیا گیا ہے۔ برطانیہ کی لیور پول یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ دو آلو بخاروں کا استعمال کر کے موٹاپے کے شکار افراد اپنے وزن میں کمی لا سکتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آلو بخارے میں موجود فائبر انسان کو بھوک کا احساس نہیں ہونے دیتا ہے جس کی وجہ سے کھانے کا استعمال کم ہو جاتا ہے۔
Posted on Jun 06, 2014
سماجی رابطہ