دنیا بھر کے ماہر فوٹو گرافر وں کی تصاویر توتقریباً روازنہ ہی کسی نہ کسی شکل میں ہر فرد کی نظروں سے گزرتی ہیں لیکن غیر پیشہ ور فوٹوگرافروں کی تخلیقی صلاحیتیں ہر کسی کے سامنے نہیں آپاتیں۔زیرِ نظر تصاویر نہ ہی پیشہ ور فوٹو گرافرز کی ہیں نہ ہی غیر پیشہ وروں کی بلکہ یہ ایک Cooperنامی بلی کی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔Cooperہفتے میں ایک بار اپنا آٹو میٹک کیمرہ گلے میں لٹکا کر جب سیر کے لیے باہر نکلتی ہے تو ہر دو منٹ بعد کیمرہ اپنے خود کاری نظام سے آس پاس کے مناظر کو کیمرے میں محفوظ بنالیتا ہے۔آپ نے ماہر فوٹو گرافروں کی آنکھ سے تو دنیا بہت بار دیکھی ہوگی چلیں ابCooperکی آنکھ سے بھی دنیا کا نظارہ ملاحظہ فرمائیں۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ