موبائل فونز کے عالمی ڈیٹا پر نظر رکھنے والی نیٹ ورک کمپنی سسکو کے مطابق رواں سال دنیا میں انسانوں کی تعداد سے زیادہ موبائل فونز کی تعداد ہو جائے گی۔
اس کمپنی نے پیشین گوئی کی ہے کہ سنہ 2016 تک موبائل فون سےکنکٹ ہونے والے آلات کی تعداد دس بلین ہو جائے گی۔ کمپنی کے مطابق سنہ 2016 تک نیٹ ورکس میں ہر سال 130 ایگزا بائیٹ کا ڈیٹا موجود ہو گا یعنی کہ 33 بلین ڈی وی ڈیز کے برابر ڈیٹا۔
کمپنی کی رپورٹ کے مطابق سنہ دو ہزار کے مقابلے میں دو ہزار گیارہ میں موبائل ٹریفک میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے۔
سسکو کی رپورٹ کے مطابق موبائل فونز کے استعمال کے اضافے کے باعث موبائل آپریٹرز کو مانگ پوری کرنے میں مشکلات پیش آئیں گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ایک سمارٹ فون 150 میگا بائیٹس ماہانہ استعمال کرتا ہے لیکن سنہ 2016 تک ایک سمارٹ فون 2.6 گیگا بائیٹ استعمال کرے گا۔
سنہ 2016 تک موبائل فون کے ساٹھ فیصد صارف یعنی تین بلین افراد گیگا بائیٹ کلب سے تعلق رکھیں گے۔ اور ان میں سے ہر ایک صارف ماہانہ ایک گیگا بائیٹ استعمال کرے گا۔‘
موبائل ٹریفک میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں۔ ایک تو یہ ہے کہ لوگ ٹیبلٹ استعمال کرنے لگ گئے ہیں جو کہ سمارٹ فون سے بھی زیادہ ٹریفک استعمال کرتا ہے۔
سسکو کے مطابق سنہ دو ہزار گیارہ میں ٹیبلٹ کا استعمال تین گنا بڑھ کر 34 ملین ہو گیا ہے۔
موبائل ٹریفک کی دوسری وجہ ہے فور جی نیٹ ورک جو کہ تیز نیٹ ورکس ہیں۔ اس وقت فور جی نیٹ ورک صرف 0.2 فیصد موبائل کنکشنز کو مہیا ہیں۔ لیکن پھر بھی فور جی چھ فیصد ٹریفک کا خالق ہے۔
دو ہزار بارہ میں انسانوں سے زیادہ موبائل ہوں گے
Posted on Feb 16, 2012
سماجی رابطہ