ماہرین طب نے کہا ہے کہ جمناسٹک نما ورزش سے ذیابیطس کے مرض کو خاطر خواہ افاقہ ملتا ہے اور جسم میں شوگر لیول نارمل ہو جاتا ہے۔ یونیورسٹی اسٹیٹ سسٹم بٹیون روجی لا کے پروفیسر ٹموتھی ایس کی اس تحقیق کے مطابق '' ہارٹ ڈی ٹرائیل'' کے زیر اہتمام 262 خواتین پر اس ورزش کے اثرات دیکھے گئے ۔جن کو مختلف گروپس میں تقسیم کر کے مختلف نوعیت کی ورزش کرائی گئیں تھیں۔ 9 ماہ کے ورزش پر مبنی پروگرام کے اختتام پر معلوم ہوا کہ جمناسٹک نما ورزش نے خاطر خواہ فائدہ دیا۔ ان مریضوں میں شوگر لیول 39 فیصد تک بہتر ہوا جبکہ دیگر گروپوں کی شرح بالترتیب 32،22 اور 18 فیصد تھی۔ اس تحقیق کے دلچسپ پہلووں کو ''جاما'' جریدے نے اپنی ایک حالیہ اشاعت میں رپورٹ کیا ہے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ