ایسا لالی پاپ تیار کر لیا گیا ہے جو ہچکیاں روکنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ امریکا میں تیرہ سال کی لڑکی نے سیب کے سرکے اور چینی سے ایسا لالی پاپ تیار کیا ہے جسے چوسنے سے ہچکیاں بند ہوجاتی ہیں۔ کنیٹی کٹ سے تعلق رکھنے والی میلوری کیومینز کا کہنا ہے کہ اسے یہ لالی پاپ بنانے کا خیال دو سال قبل آیا تھا جب اسے بار بار ہچکیوں کے دورے پڑتے تھے۔ مختلف دوائیں اور چیزیں استعمال کرنے کے بعد بھی فائدہ نہ ہوا جس کے بعد اس نے خود ہی یہ لالی پاپ تیار کر لیا۔ ہچکیاں روکنے والے اس لالی پاپ کو ہک کوپاپ کا نام دیا گیا ہے اور یہ جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
Posted on Jul 03, 2012
سماجی رابطہ