برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق خواتین سال میں لگ بھگ ایک ماہ اپنی شخصیت اور بنائو سنگھار کے حوالے سے پریشان ہو کر گزار دیتی ہیں۔ لباس کا انتخاب، ہئیر اسٹائل، وزن بڑھنے کی فکر اور رنگت میں تبدیلی کا احساس خواتین کو ایک ہفتے میں بارہ گھنٹے اور چار منٹ تک پریشان کئے رکھتا ہے جو ایک سال میں تقریباً چھ سو ستائیس گھنٹوں سے بھی زیادہ بن جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ شادی شدہ خواتین پچاس منٹ تو لباس کے پہنتے وقت اس کے انتخاب میں لگا دیتی ہیں اور اس کے بعد ڈیڑھ گھنٹہ اس سوچ میں پریشان رہتی ہیں کہ یہ لباس ان پر جچ بھی رہا ہے یا نہیں۔
Posted on Jun 16, 2014
سماجی رابطہ