ناسا کی خلائی گاڑی "کیوری اوسٹی" نے مریخ پر چاند گرہن کی تصاویر بنائیں۔ مریخ کے دو چاند ہیں فوبوس اور ڈیموس، کیوری اوسٹی نے چاند "فوبوس " کو گرہن کی چھ سو تصاویر بنائیں لیکن ان میں سے چند ہی زمین پر موصول ہوئیں۔ ناسا کے مطابق ان تصاویر سے سائنسدانوں کو چاند کے مدار اور اس کی رفتار کا تخمینہ لگانے اور مریخ کی اندرونی ساخت کے بارے میں مزید جاننے میں مدد ملے گی۔ ایک اندازے کے مطابق چاند "فوبوس " ایک سے ڈیڑھ کروڑ سال میں مریخ سے جا ٹکرائے گا۔ زمین کے چاند کی طرح، مریخ کے چاندوں کی کشش سے اس کی شکل تبدیل ہوئی ہے۔
Posted on Sep 22, 2012
سماجی رابطہ