چین میں والدین نے اپنے مفلوج بیٹے کے ساتھ محبت کا انوکھا اظہار اس وقت کیا جب انہوں نے 7 برس سے بستر پر پڑے نوجوان کو زندہ رکھنے کے لئے گھر میں ہی وینٹی لیٹر تیار کرلیا۔
عزم و ہمت کی یہ انوکھی داستان چین کے صوبے زیجانگ میں سامنے آئی جہاں ایک کاشتکار فو ژوپینگ نے اپنے 23 سالہ بیٹے جو 2006ء میں موٹرسائیکل حادثے میں معذور ہوگیا تھا کو زندہ رکھنے کے لئے گھر میں ہی وینٹی لیٹر مشین تیار کرلی۔
اس خاندان کے لئے ہسپتال میں علاج کرانا بہت مہنگا پڑ رہا تھا اسی وجہ سے وہ معذور نوجوان کو گھر واپس لانے پر مجبور ہوگئے۔
فو ژوپینگ کا کہنا ہے کہ طبی اخراجات ہماری بساط سے باہر تھے جس کی وجہ سے ہمارا خاندان قرضے کے بوجھ میں دب گیا تھا۔
ان حالات سے مجبور ہوکر والدین نے اِدھر اُدھر ہاتھ پیر مار کر برقی موٹر اور ائیربیگ کے ساتھ ایک خراب وینٹی لیٹر مشین کو کام کے قابل بنالیا۔
مشین میں خرچ ہونے والی بجلی کے بھاری بل سے بچنے کے لئے یہ لوگ دن کے اوقات میں ہی اسے چلاتے ہیں اور روزانہ اسے سینکڑوں بار چلایا جاتا ہے۔
معذور بیٹے کو زندہ رکھنے کی انوکھی داستان
Posted on Jan 31, 2013
سماجی رابطہ