امریکہ کے طبی ماہرین نے سرطان کی خطرناک قسم لیوکیمیا کے خطرے سے محفوظ رہنے کیلئے سبز چائے کو مفید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سبزچائے کی پتیوں کے اندر ایک خاص نوعیت کا مادہ ہوتا ہے جس سے سرطان کےخلیوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے ' اس کیمیکل کا 42 مختلف مریضوں پرتجربہ کیاگیا جس سے ثابت ہوا کہ خون میں سرطان کے خلیوں کے پھیلنے کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ? امریکن سوسائٹی آف کلینیکل انکالوجی کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی یہ تحقیق ڈاکٹرڈائیٹ شانافلیٹ نے مرتب کیا? تجربہ میں شامل ہونے والے تمام مرض کے ابتدائی مرحلے میں تھے ? ماہرین نے بتایا کہ سبزچائے کی پتیوں سے حاصل ہونے والے کیمیکل کوبطوردوا تیار کرنے سے متعلق غوروخوض کیاجارہا ہے?
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ