امریکا میں ایسی ٹیکنالوجی دریافت کر لی گئی ہے ۔جس کے ذریعے بغیر سرجری کے جلد کو تا دیر جوان رکھا جا سکتا ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن میں لیزر اینڈ کاسمیٹک سرجری سینٹر نے پلازمہ سکن ری جنریشن کے نام سے ایک ٹیکنیک متعارف کرائی ہے۔ جس میں ریڈیو فریکونسی اور لائٹ کے ذریعے انسانی جلد تک انرجی منتقل کر کے جلد کو ٹائٹ رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس ٹیکنالوجی کے ذریعے جلد سے داغ دھبے بھی دور کئے جا سکتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کی تین اقسام بتائی گئی ہیں۔ جن کو پی ایس آرون، ٹو اور تھری کا نام دیا گیا ہے اور یہ ٹریٹمنٹ تین ہفتے میں مکمل کر لیا جاتا ہے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ