ہالینڈ کی کمپنی نے ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جس سے گم گشتہ مناظر اور تخیلاتی دنیاکو جیتے جاگتے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔اگر آپ نے تاج محل یا ایفل ٹاور نہیں دیکھاتو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، ہالینڈ کی کمپنی لیئر نے ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے کسی بھی منظر کوحقیقت کی طرح زندگی سے بھرپور دیکھا جا سکتا ہے۔دل چسپ بات یہ ہے کہ کیمرے کی آنکھ حقیقت اور تصویر کا ایسا امتزاج پیش کرتی ہے جس سے حقیقی منظر کی دیگر تفصیلات نہیں بدلتیں۔ یعنی آپ چاہیں تو تاج محل کو اپنے گھر کے آنگن یا ایفل ٹاور کو اپنی گلی کے نکڑ پر سجا سکتے ہیں، اور اس منظر میں دیگر تمام چیزیں حقیقی زندگی کی ہوں گی۔جیسے یہ خاتون گراؤنڈ زیرو پر کھڑے ہو کر کیمرے کی آنکھ سے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو ویسے ہی دیکھ رہی ہیں جیسے وہ نظر آیا کرتا تھا۔تصور ، تصویر اور حقیقت کا امتزاج پیش کرنے والی یہ ٹیکنالوجی ' آگمنٹڈ ریالٹی ' کہلاتی ہے، اور ماہرین کے مطابق مسقبل قریب میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال بہت عام ہو جائے گا۔
تخیلاتی دنیا کو جیتے جاگتے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ