وزن کو کم کرنا نہایت مشکل اور محنت طلب کام ہے مگر اب اس کا حل تلاش کر لیا گیا ہے۔ اس مسئلے سے دوچار افراد کیلئے جاپان میں اپنی نوعیت کے انوکھے ڈائیٹ گلاسزز تیار کر لئے گئے ہیں جو موٹاپا کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ چشمے نما اس جدید ہائی ٹیک ڈیوائس کو آنکھوں پر لگا لینے سے کھانے کا حجم 50 فیصد زیا دہ اور مزیدار نظر آتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر موٹاپے کے شکار افراد کو کھانا زیادہ اور مزیدار نظر آئے تو کھانے والے کا پیٹ جلدی بھر جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک تجربے کے دوران یہ ڈائیٹ گلاسزز پہننے والوں نے اسے استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں دس فیصد کم کھانا کھایا۔
Posted on Nov 26, 2012
سماجی رابطہ