تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

انڈہ موٹاپے کا باعث نہیں بنتا

وزن بھی کم رکھنا ہے اور انڈے بھی پسند ہوں تو آپ کو امریکی سائنسدانوں کا شکر گزار ہونا چاہئے کیوں کہ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ انڈوں میں اتنا کولیسٹرول نہیں ہوتا جتنا کہ تصور کیا جاتا تھا۔ امریکا کے ایگری کلچر ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انڈوں میں 185 ملی گرام کولیسٹرول پایا جاتا ہے جو 2002 میں کی گئی تحقیق کے مطابق 14 فیصد کم ہے اور وٹامن ڈی 64 فیصد زیادہ ہے۔ اس طرح ایسے افراد جو اپنا وزن کم رکھنا چاہتے ہیں اور انڈوں کے بھی شیدائی ہیں تو ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا، اس تحقیق کیلئے 12 مختلف علاقوں سے انڈے جمع کیے گئے تھے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.