25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ایشیائی ممالک ذیابیطس کی لپیٹ میں
ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جو دل کے مرض کی بنیادی وجہ سمجھا جاتا ہے۔ حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایشیائی ملکوں میں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ذیابیطس کا مرض بڑھتا جا رہا ہے۔ تحقیق کاروں کے مطابق ایشیائی ممالک میں جینیاتی وجوہات کی بنا پر ٹین ایجرز اور نوجوانوں میں ذیابیطس کا مرض بڑھتا جا رہا ہے۔ جس پر قابو پانے کیلئے معمولات زندگی میں تھوڑی سی تبدیلی اور خوراک کے استعمال میں احتیاط بے حد اہم ہے۔ اس سلسلے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے کنٹرول کا سب سے بہترین طریقہ پابندی کے ساتھ دوا کا استعمال ،ایکسرسائز اور چہل قدمی کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ مناسب خوراک جو کہ چکنائی اور دیگر نقصان دہ اجزا سے پاک ہو ،ایسی غذا کا استعمال کرنے سے ذیابیطس کو نا صرف کم کیا جا سکتا ہے بلکہ جینیاتی طور پر اس مرض کی منتقلی کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔