تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 جون 2014
وقت اشاعت: 7:5

زور دار خراٹے لینے والے افراد فالج میں مبتلا ہو سکتے ہیں،چینی ماہرین

بیجنگ… این جی ٹی…نیند میں خوب خراٹے لینے والے اب ہو جائیں ہو شیار کیونکہ ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد سوتے ہوئے خراٹے لیتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ دو گنا زیادہ ہو جاتا ہے۔چین میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سوتے ہوئے خراٹے لینا نا صرف صحت کے مسائل کو خطر ناک حد تک بڑھاتا ہے بلکہ اس سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ پچیس ہزار افراد پر کی گئی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی کہ خراٹے لینے سے خون میں ایسے مہلک لوتھڑے بن جاتے ہیں جو کئی خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.