تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 جون 2014
وقت اشاعت: 18:46

کراچی ، نجی اسپتال میں بچوںکی موت،تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ تیار

کراچی.....کراچی کے علاقے کورنگی میں نجی اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر قائم تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے چار ماہ کے درمیان تھی جن کی ہلاکت نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث ہوئی ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عدنان شاہ نامی ڈاکٹر اسپتال میں موجود نہیں تھا اور ٹیلی فون پر ٹیکنیشن کو بچوں کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت دیتا رہا تھا۔گزشتہ روز کورنگی کے نجی اسپتال میں چار بچے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث جاں بحق ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.