تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 7:47

کامیابی کیلئے پُرکشش شخصیت بھی ضروری ہے،برطانوی ماہرین

لندن..... این جی ٹی..... ویسے تو زندگی کی دوڑ میں آگے نکلنے کے لئے اعلیٰ تعلیم کو ہی کامیابی کا سب سے بہترین راز سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین کا تو کچھ اور ہی کہنا ہے۔ جی ہاں جناب برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ اچھی نوکری حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم ضروری نہیں بلکہ خوبصورت ہونا ہی کامیابی کا معیار ہے۔تحقیق کے مطابق خوبصورت افراد اپنے کیریئر میں آگے نکل جاتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں اوسط درجے کے افراد وہ مقام نہیں حاصل کرپاتے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پُر کشش چہرے کے حامل افراد میں اعتماد بھی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہوتا ہے اور ان کے باس یا مالکان کا رویہ بھی ان کا ساتھ بہتر ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.