تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 19:27

خیبرپختونخوا میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی بڑی تعداد موجود

پشاور.......صفائی کی کمی کے شکارخیبرپختونخوا میں ہیپاٹائٹس یعنی کالے یرقان کے شکارلوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف نے اس بیماری کے علاج کواپنی ترجیحات میں شامل کیا اورویکسین مفت دینے کا اعلان بھی کیا لیکن ایک سال پورا ہونے پراب بھی لوگوں کویہ ویکسین نہیں دی جارہی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اس بیماری پر قابو پانے کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 175 ملین روپے مختص کیے تھے اور یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے غریب اور نادار مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔مگر صوبے کے وزیر صحت کہتے ہیں کہ رواں مالی سال میں صحت کے منصوبوں کے لئے مختص کچھ فنڈ استعمال کیا گیا ہےاورجورہ گیا ہے وہ اگلے سال استعمال ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.