تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
14 جون 2014
وقت اشاعت: 22:29

خواتین سال میں مہینہ بھر اپنے حلئے سے پریشان رہتی ہیں،تحقیق

لندن.....این جی ٹی......خواتین اپنے بنائو سنگھار اور ظاہری حلئے سےکس قدر پریشان رہتی ہیں اس بات کا اندازا تحقیق پڑھ کر با آسانی لگایا جا سکتا ہے۔ برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق خواتین سال میں لگ بھگ ایک ماہ اپنی شخصیت اور بنائو سنگھار کے حوالے سے پریشان ہو کر گزار دیتی ہیں۔لباس کا انتخاب،ہئیر اسٹائل،وزن بڑھنے کی فکر اور رنگت میں تبدیلی کا احساس خواتین کو ایک ہفتے میں بارہ گھنٹے اور چار منٹ تک پریشان کئے رکھتا ہے جو ایک سال میں تقریباً چھ سو ستائیس گھنٹوں سے بھی زیادہ بن جاتے ہیں۔اس کے علاوہ شادی شدہ خواتین پچاس منٹ تو لباس کے پہنتے وقت اس کے انتخاب میں لگا دیتی ہیں اور اس کے بعد ڈیڑھ گھنٹہ اس سوچ میں پریشان رہتی ہیں کہ یہ لباس ان پر جچ بھی رہا ہے یا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.