تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 جون 2014
وقت اشاعت: 21:2

پولیو ویکسین کا استعمال جائز ہے،علما کا فتویٰ

اسلام آباد.......علمائے کرام نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ پولیوویکسین کااستعمال جائزہے،پولیو ویکسین میں کوئی حرام یا مضرِصحت اجزا شامل نہیں۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ’’بین الاقوامی علما کانفرنس برائے انسداد پولیو‘‘ کے اعلامیے کے مطابق مسلم ممالک میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں، علمائےکرام نے مزید کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، والدین کی اولین ذمےداری ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، ملک کےطول وعرض میں پولیوویکسین پلانے کے لیے رسائی ممکن بنائی جائے، انسدادِ پولیو کے لیے اہلکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، افواہوں کی وجہ سے لاکھوں کروڑوں بچوں کی زندگی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.