تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 جون 2014
وقت اشاعت: 7:52

ماہرین نے پیش کردیا بچوں کو پیٹو بنانے کا انوکھا حل

نیویارک..... این جی ٹی..... اگر آپ نے اپنے بچوں کو پیٹو بنانا ہے تو انہیں بچپن سے ہی بڑے برتنوں میں کھانا دیں،جی ہاں جناب یہ کہنا ہے امریکی ماہرین کا۔امریکی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ جن بچوں کو بڑے پیالوں میںخوراک دی جاتی ہے وہ دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ کھاتے ہیں یا پھر خوراک ضائع کرتے ہیں۔تحقیق کے مطابق جن بچوں کو چھوٹی عمر میں بڑی پلیٹوں یا برتنوں میں خوراک دی جاتی ہے ان میں یہ رجحان بڑے ہو کر بھی جاری رہتا ہے اور وہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ کھانے کے عادی ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.