4 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 22:10
بنوں میں موسمی بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ
بنوں...... بنوں میں موسمی بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،متاثرین اب بھی امدادی راشن سے محروم ہیں اور سرکاری اسکول خالی کرنےسے انکار کررہے ہیں۔ بنوں میں فلاحی اداروں کی جانب سے قائم میڈیکل کیمپوں میں بڑی تعداد میں مریض آرہے ہیں جن میں بیشتر نزلہ ،زکام ،ملیریا اور دیگر موسمی امراض میں مبتلا ہیں۔ آئی ڈی پیز کو موبائل سم کے ذریعے امدادی رقم کی ترسیل جاری ہے،راشن سینٹروں میں راشن نہ ہونے کے باعث متاثرین کو کئی روز سے راشن بھی فراہم نہیں کیا گیا ہے،بنوں کے 7سو سے زائد سرکاری ا سکولوں میں اب بھی متاثرین رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے آپریشن کے خاتمے تک اسکول خالی کرنےسے انکار کردیا ہے۔