تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 0:0

قبا ئلی علاقوں میں 8 ستمبر سے انسداد پو لیو مہم کا آغاز ہوگا

پشاور......قبا ئلی علاقوں میں پولیو کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر 8 ستمبر سے انسداد پو لیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔ ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران چھ لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچائو کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن کے لیے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم خیبر ، مہمند، باجوڑ ،اورکزئی اور کرم ایجنسی میں چلائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.