10 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 16:1
لاہور :بارش کا پانی ڈینگی مچھروںکی افزائش گاہ بن گیا
لاہور.......لاہور میں ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیاہے، بارشیں تو رک گئیں لیکن گراؤنڈز اور پارکوں میں جمعپانی ڈینگی کی افزائش گاہیں بن گیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن کے دفتر کے تہہ خانے میں پانی جمع ہونے سے ڈینگی اسپرے مشینیں خراب ہوگئیں۔ لاہورمیں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں سال پنجاب میں 29 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بہتے پانی میں ڈینگی مرض کا خطرہ نہیں ہوتا، پانی کھڑا ہونے پر مرض تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈینگی سیل کے انچارج کا کہنا تھا کہ فوگی اسپرے نقصان دہ نہیں، اسپرے صرف ڈینگی مریضوں والے علاقوں میں کیا جائے گا۔ حالیہ بارشوں میں داتا گنج بخش ٹاؤن دفتر کا تہہ خانہ پانی سے بھر گیا، جس سے ڈینگی ادویات ، 18 فوگر اور 10 آئی آر مشینیں خراب ہو گئیں، نمی کے باعث ادویات ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔صحت حکام ایک طرف یہ تسلیم کرتے ہیں کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کا کام مؤثر طریقے سے نہیں کیا جا سکا،وہیں پارکوں میں کھڑاپانی نکالنے کیلئے بھی کچھ نہیں کیا جا رہا جو ڈینگی پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔