12 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 18:50
عباسی شہیدمیں سروسزچارجزمیں100فیصداضافہ
کراچی....... بلدیہ عظمٰی نےعباسی شہیدمیں سروسزچارجزمیں100فیصداضافہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق سروس چارجزمیں اضافےپرایم ایس اورایڈمنسٹریٹرمیں اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے بعد ایم ایس عباسی شہیدڈاکٹرمشہودنےاستعفیٰ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں اوپی ڈی کی پرچی 5سے بڑھاکر25 روپے، ایکسرے 50روپے سے بڑھاکر 250روپے کردیاگیا. ذرائع کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں سی ٹی اسکین کےچارجز1ہزارسےبڑھاکر3ہزارکردیے گئے جبکہ ایم آر آئی کے چارجز 1500سے بڑھاکر 3ہزار روپےکردیےگئے ہیں۔ عباسی شہیداسپتال میں مریضوں کومفت کھانےکی سہولت بھی ختم کردی گئی ہے، اب مریضوں کو50روپےمیں کھاناملےگا۔