14 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:32
پنجاب میں ڈینگی کےمریض تیزی سے سامنے آنےلگے
لاہور......پنجاب میں ڈینگی کےمریض تیزی سے سامنے آنا شروع ہو گئے،،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔موجودہ سیزن میں اس موذی مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 47 تک جا پہنچی۔دوسری جانب صوبےمیں آج انسدادِ ڈینگی ڈے منایا جا رہاہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے نئےمریضوں کا تعلق لاہور اور شیخوپورہ سے ہےاورانہیں میو اسپتال لاہورمیں داخل کرایاگیاہے۔مریضوں میں 25 سالہ اعجاز،28 سالہ شکیلہ،54 سالہ عنایت ، 20 سالہ عثمان، 18 سالہ زاہد اوردیگر شامل ہیں،محکمہ صحت پنجاب نے لاہور اور شیخوپورہ میں ڈینگی پھیلنےکاخطرہ ظاہرکیاہےاورشیخوپورہ کو اس حوالے سےہائی رسک قرار دیا ہے۔ آج پنجاب میں سرکاری سطح پرانسدادِ ڈینگی ڈےبھی منایا جا رہاہے۔اس موقع پر واکس اور سیمینارز کا اہتمام کیاگیاہے ،جن کےذریعے عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کا شعور بیدار کیا جا رہاہے۔