21 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 13:3
پنجاب میںڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 73 ہوگئی
لاہور......پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 73 ہوگئ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق نئے ڈینگی کے مریضوں کا تعلق لاہور،شیخوپورہ،راولپنڈی سے ہے،ڈینگی کے مریض ہولی فیملی،بے نظیر راولپنڈی اسپتال،میو،جنرل اور گھرکی ٹرسٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ان میں 42 سالہ نسیم،43 سالہ محمد شفیق،36 سالہ محمد افضال،12 سالہ عبید اللہ اور 11 سالہ فرح شامل ہیں۔رواں سال میں 73 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں،جن میں لاہور میں 26،راولپنڈی اور شیخوپورہ میں 19افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے۔