تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
24 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 9:25

پاکستان میں بڑھتے پولیو کیسز پر ڈبلیو ایچ او کی تشویش

نیویارک.........عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پولیو سے متاثرہ ہر10 بچوں میں سے 9 کا تعلق پاکستان سے ہے، رواں سال اب تک دنیا میں پولیو کے 178 کیسز میں سے 166 کا تعلق پاکستان ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں انسداد پولیو میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اب بھی پاکستان میں روزانہ پولیو کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں تاہم پاکستان نے گزشتہ سال کے دوران انسداد پولیو میں کافی کامیابیاں بھی حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ شمالی وزیرستان، پشاور اور کراچی میں بچوں کو پولیو وائرس کا خطرہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.